لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں متعدد راکٹوں سے حملہ کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو کتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
حملہ شمالی اسرائیل کے شہر نہاریا پرکیا گیا جہاں حملے کے بعد سائرن بجنے لگے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے پیغامات جاری کیے جانے لگے۔
اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے شہر نہاریا میں 30 راکٹ داغےگئے جن میں سے بیشتر کو گرا دیا گیا اور کچھ کھلے مقامات پر گرے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے حملے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں گئیں۔