شادی کا اندراج مقامی رجسٹریشن سینٹر میں لازمی ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا، فائل فوٹو
شادی کا اندراج مقامی رجسٹریشن سینٹر میں لازمی ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا، فائل فوٹو

چین، شادی آسان ، طلاق کو مشکل بنانے کیلیے نیا بل پیش

بیجنگ: چین میں شادی اور طلاق سے متعلق ’’ فیملی فرینڈلی سوسائٹی‘‘ کے نام سے ایک بل متعارف کرا دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شادی کو آسان بنانے کے لیے پیش کیے گئے قانونی مسودے میں شادی کا اندراج مقامی رجسٹریشن سینٹر میں لازمی ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ شادی کے لیے آمادہ ہوجائیں گے۔

علاوہ ازیں شادی کرنے والوں کے لیے مختلف مراعات کا بھی اعلان کیا گیا ہے جب کہ بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کے لیے بالخصوص دوسرے بچے کے جنم پر انعامات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

اسی طرح طلاق کی شرح پر قابو پانے کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے۔

طلاق کے خواہش مند جوڑے کو 30 دن کا ’کولنگ پیریڈ‘ دیا جائے گا تاکہ شوہر یا بیوی میں سے اگر کوئی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہے تو ان 30 دنوں میں طلاق کی درخواست واپس لے سکتا ہے۔

اس قانونی مسودے کو منظور کرانے سے قبل عوام سے 11 ستمبر تک رائے جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔