محمد اکرم کے خلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے،فائل فوٹو
محمد اکرم کے خلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے،فائل فوٹو

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کیلیے درخواست دائر

اسلام آباد: سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کردی گئی جبکہ عدالت نے راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس محمد رضا قریشی نے سابق ڈپٹی سپریڈنٹ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری پیش ہوئیں۔

جسٹس محمد رضا قریشی کے روبرو ہونے والی سماعت میں درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں، تھانہ صدر بیرونی پولیس کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی لیکن ایف آئی آر نہیں ہوئی ۔

بعد ازاں عدالت نے صدر بیرونی پولیس کو منگل کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔