جزیرہ قشم پر دو میزائل حملوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

قشم آبنائے ہرمز کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جہاں نمک، تیل اور گیس سمیت قدرتی وسائل کے اہم ذخائر موجود ہیں

November 7, 2026 · بام دنیا
جزیرہ قشم پر دو میزائل حملوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

جزیرہ قشم پر دو میزائل حملوں کی اطلاعات، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ایران کے جنوبی علاقے میں واقع اہم جزیرے قشم کو دو میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصان سے متعلق تاحال کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جزیرہ قشم پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
اس سے قبل ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے مقامی عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا تھا کہ جنوبی ایران کے جزیرہ قشم میں دو گولے آ کر گرے، جبکہ اسی دوران جزیرے کے اوپر ایک طیارے کی پرواز کی آواز بھی سنی گئی۔
واضح رہے کہ قشم آبنائے ہرمز کا سب سے بڑا جزیرہ ہے، جہاں نمک، تیل اور گیس سمیت قدرتی وسائل کے اہم ذخائر موجود ہیں۔ اس جزیرے کی جغرافیائی اہمیت کے باعث آبنائے ہرمز کی صورتحال میں اسے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔