شکیل خان کو سازش کے تحت ہٹایا گیا، عاطف خان
شکیل خان نے مختلف محکموں میں کرپشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا،میڈیا سے گفتگو
صوبائی وزیر اگر کرپٹ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی انھیں ملاقات کیلیے نہ بلاتے، فائل فوٹو
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خیبر پختونخوا عاطف خان نے کہا ہے کہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عاطف خان نے کہا کہ شکیل خان نے مختلف محکموں میں کرپشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا، صوبائی وزیر اگر کرپٹ ہوتے تو بانی پی ٹی آئی انھیں ملاقات کیلیے نہ بلاتے۔
ذرائع سے سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کرپشن کے الزام میں بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کےلیے بلایا تھا۔