حیدرآباد، مبینہ طور پر لاپتہ پاکستانی نژاد کینیڈین تاحال لاپتہ

حیدر آباد(اُمت نیوز)حیدرآباد سے مبینہ طور پر 14 اگست کو لاپتا ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین نوجوان کا اب تک پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تفتیش میں بات سامنے آئی ہے کہ نوجوان اپنی مرضی سے کہیں گیا ہے تلاش جاری ہے۔

ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار کے مطابق پولیس کی اب تک کی تحقیق اور تفتیش میں یہی بات سامنے آئی ہے کہ 35 سالہ داود اپنی مرضی سے کہیں گیا ہے اور یہ پہلے بھی اس طرح سے جاچکا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی نوجوان کو اپنی مرضی سے جاتے دیکھا گیا ہے۔

پولیس کو کچھ ماہی گیروں نے بتایا کہ نوجوان کو دریا کے بند کی طرف جاتے دیکھا گیا ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق لاپتہ نوجوان داود رند کے دوست کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

کینڈین شہری داود رند نسیم نگر فیز 3 سے 14 اگست کو مبینہ طور پر لاپتہ ہوا تھا، اہل خانہ نے نوجوان کے اغواء کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔