کراچی: پاکستان اور بنگلادیش درمیان سیریز کے دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔
چیمپئیز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے سلسلے اور تزئین و آرائش کے کاموں کی وجہ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 30 اگست سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کو راولپنڈی منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ ہوا ہے۔
قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر سابق کرکٹرز نے کڑی تنقید کی تھی۔
بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے باعث نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری تعمیراتی کام کے باعث پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جو (30 اگست سے 3 ستمبر) تک کھیلا جائے گا، اس میچ شائقین اسٹیڈیم آکر اپنی ہوم ٹیم کو سپورٹ نہیں کرسکیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی وجہ سے شائقین کی میزبانی سے قاصر ہیں اور انتہائی اقدام اٹھانا پڑرہا ہے، شائقین کی قدر کرتے ہیں تاہم انکی صحت اور حفاظت اہم ہے۔