فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت ،بسکٹ کھانے سے اسکول کے 80 بچوں کی حالت خراب

ممبئی: بھارت کی  ریاست مہاراشٹرا کے ایک اسکول میں بسکٹ کھانے کے بعد 80 طلبا اسپتال میں داخل ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع کونسل اسکول میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ بسکٹ کھانے سے بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بسکٹ کھانے سے 257 طلبا کی حالت بگڑ گئی، انہیں متلی اور قے کی شکایات پر  قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں  فوڈ پوائزننگ کی علامات تھیں، جن میں سے 80 کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا اور باقی کو ابتدائی طبی علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

اس کے علاوہ طبیعت زیادہ بگڑنے پر 7 بچوں کو بڑے سرکاری اسپتال منتقل  کردیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور  واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔