مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ میں پاکستانی فائٹر چھا گئے

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس کی ایشین چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔

ایونٹ کے پہلے روز مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چمپئین شپ میں پاکستانی فائٹر چھا گئے، رضوان علی اور ضیا مشوانی نے بھارتی فائٹرز کو ہرا کر شائقین سے بھرپور داد سمیٹی، عباس خان اور اسمعیل خان بھی حریف فائٹرز کو ہرانے میں کامیاب رہے۔

قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ قومی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی حریف بھرت کھنڈارے کو ایک منٹ میں ہی زیر کرلیا۔

اسماعیل خان نے دوسرے راونڈ میں قازقستان کے زاکانشا کیخلاف میدان مارلیا،عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر فتح سمیٹی۔

ایشین چمپئین شپ میں ایران،بحرین ،جارجیا کے فائٹرز نے اپنے اپنے میچ جیت لیے،چمپئین شپ میں 16 ممالک کے 180 فائٹرز شریک ہیں فائنل مقابلے 22 اگست کو ہونگے۔