جہلم، اسپتال کے ٹی بی وارڈ میں آگ لگ گئی
آگ بجلی کے ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے۔
August 20, 2024 · قومی
جہلم(اُمت نیوز)جہلم میں ٹی ایچ کیو سوہاوہ اسپتال کے ٹی بی وارڈ میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو زرائع کے مطابق فائربریگیڈ کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ بجلی کے ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال اور اسسٹنٹ کمشنر موقع پر پہنچ گئے۔