سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر پویلین لوٹ گئے، فائل فوٹو
سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر پویلین لوٹ گئے، فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ؛ بنگلادیش کی تاریخی فتح، گرین شرٹس کو 10 وکٹوں سے شکست

راولپنڈی ٹیسٹ میچ بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کردی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود محض 5 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان نے 51 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔  پاکستان کو بنگلادیش کی کیخلاف محض 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جبکہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگال ٹائیگرز کو پنڈی ٹیسٹ میچ جیتنے کیلیے محض 30 رنز کا ہدف ملا جو اوپنر ذاکر حسن، شادمان اسلام نے بغیر وکٹ گنوا حاصل کرلیا۔

چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کو بنگلادیش کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کیلیئے مزید 94 رنز درکار ہیں۔ جبکہ عبداللہ شفیق 12 رنز جبکہ کپتان شان مسعود 09 رنز کیساتھ کریز پر موجود تھے۔

دوسری اننگز کے آغاز پر اوپنر صائم ایوپ صرف ایک رنز بنا کر اوٹ ہو گئے، واحد وکٹ بنگلا دیشی باولر شرف السلام نے حاصل کی تھی۔

اس سے پہلے چائے کے وقفے کے بعد بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم نے پہلی اننگ میں پاکستان پر 117 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین، شاہین شاہ افریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو جبکہ صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔