جھنگ روڈ پر مزدا کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر،دو مسافر جاں بحق،9 زخمی

 

تھانہ ٹھکیریوالہ کے علاقہ میں مزدا ڈالہ لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثہ کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق،9 زخمی ہو گئے۔

مزداڈالہ بیوپاریوں کو لیکر سدھار سبزی منڈی جارہا تھا،جھنگ روڈ پر لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں بیوپاری غلام مصطفیٰ اور نوید موقع پر دم توڑ گئے،زخمیوں میں امتیاز،ریاض،عبدالحفیظ،نواز،رضا،ساجد اور بلال سمیت 9 افراد شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم نے زخمی بیوپاریوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔