اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، مزار پر حاضری اور ملکی سلامتی کے لیے دعا
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے نائب وزیراعظم کو مزار شریف پر جاری ترقیاتی کاموں اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، مزار پر حاضری اور ملکی سلامتی کے لیے دعا
لاہور: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار کا دورہ کیا اور حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر انہوں نے ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے نائب وزیراعظم کو مزار شریف پر جاری ترقیاتی کاموں اور مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دربار شریف میں جاری تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا دائمی پیغام دیتی ہیں۔ ان تعلیمات پر عمل کرکے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔