فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم

راولپنڈی: رمی چیف جنرل عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو متعدد شعبوں میں مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

اس دوران روسی نائب وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں فریقین نے سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو متعدد شعبوں میں مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ روسی نائب وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔