عطااللہ عیسیٰ خیلوی کے کنسرٹ کے دوران مداح گتھم گتھا،ویڈیو وائرل

نامورلوک گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے لندن میں کنسرٹ کے دوران مداح آپس میں گتھم گتھاہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئرگلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگایا،پروگرام میں صورتحال اُس وقت خراب ہوگئی جب عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے مداح سیکیورٹی اہلکاروں سے لڑپڑے جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گلوکار کے مداحوں کا ایک گروپ اسٹیج کے قریب ڈانس کررہا تھا کہ اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کی جس کے نتیجے میں پہلے تو زبانی لڑائی شروع ہوئی پھر دیکھتے ہی دیکھتے بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اسٹیج پر بیٹھے یہ تمام صورتحال دیکھتے رہے پھر اُنہیں مجبوری میں کنسرٹ روکنا پڑا۔

اس واقعے پر تاحال عطا اللہ عیسیٰ خیلوی اور گلوکارہ نمرہ مہرا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔