فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 73 ہزار روپےکا ہوگیا

کراچی: پاکستان میں  سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ہے۔

آل پاکستان جیمز  اینڈ  جیولرز  ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکا بھاؤ 1100 روپے اضافے  سے 2 لاکھ 73 ہزار  روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں یہ  سونےکی بلند ترین سطح ہے۔10 گرام سونےکا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 53 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار  میں سونےکا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔