شکیب الحسن پر 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد

بنگلادیش(اُمت نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کو حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کا الزام ثابت ہونے پر 50 لاکھ جرمانہ کردیا گیا۔

بنگلا دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے شکیب الحسن اور چھ دیگر افراد اور کمپنیوں پر پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرنے پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

ہندوستان میں بنگلہ دیش کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے شکیب کو منگل کو ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران الزامات کا قصوروار پایا گیا

جس کی صدارت بی ایس ای سی کے صدر خندوکر رشید مقصود نے کی۔بی ایس ای سی کی ایک پریس ریلیز کے مطابق،
یہ جرمانہ پیراماؤنٹ انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت میں ہیرا پھیری کرکے سیکیورٹیز ایکٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیا گیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔