حفظ ماتقدم، فارم مالک نے 125 پالتو نایاب مگرمچھ مار دیے
فارم مالک کو خدشہ تھا، سیلاب میں بہہ کر مویشیوں اور انسانوں کی جان کے لیے خطرہ نہ بن جائیں۔
September 26, 2024 · بام دنیا
تھائی لینڈ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،فائل فوٹو
بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک فارم کے مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو اس ڈر کی وجہ سے مار دیا کہ وہ سیلاب میں بہہ کر مویشیوں اور انسانوں کی جان کے لیے خطرہ نہ بن جائیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سیلابی ریلے نے ایک فارم ہاؤس کی دیواروں کو نقصان پہنچایا جہاں 125 مگر مچھ موجود تھے۔
فارم کے مالک نے ان نایاب نسل کے مگرمچھوں کی 17 سال سے افزائش کی تھی لیکن دیواروں درارڑیں پڑنے سے ان کے فرار ہونے کا خدشہ تھا اور اگر ایسا ہوجاتا تو انسانوں اور مویشیوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہے۔