اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملے کا دعویٰ،6جاں بحق
حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کی اطلاعات بھی ہیں، حملوں میں 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں
اسرائیل کالبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرپرحملےکادعویٰ،6جاں بحق،91زخمی
بیروت (اُمت نیوز)اسرائیل نے لبنان پر طاقتور میزائلوں سے 10 بڑے فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ،91زخمی ہوگئے، بڑی تعداد میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کی اطلاعات بھی ہیں، حملوں میں 6 عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا سینٹرل کمانڈ عمارت کے نیچے قائم تھا، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ تھے، امریکا نے اسرائیلی حملوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔