شمالی وزیرستان میں غیرملکیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر تباہ، 6 ہلاک

 

شمالی وزیرستان(اُمت نیوز)شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کر گیا۔

ذرائع کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، واقعے میں کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شوائد نہیں ملے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے، تھل سے زخمیوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرکے اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا، جس کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔