سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا،فوٹو سوشل میڈیا
سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا،فوٹو سوشل میڈیا

لاہور پولیس نے جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کرلیا

لاہور میں پولیس نے ایک جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتار کیا ہے۔

جعلی خاتون اے ایس پی نقلی وردی پہن کر پولیس آفس جا پہنچی جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس آفس میں داخل ہونے والی خاتون نے وردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔

جعلی خاتون افسر نے دفتر میں آکر کہا کہ آفیسر کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔

سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی، اس دوران نوسربازخاتون ثبوت نہ دے سکی۔

سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔