آبنائے ہرمز میں مزید 3 آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع

یکم نومبر سے اب تک کم از کم پانچ بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی

November 6, 2026 · بام دنیا
آبنائے ہرمز میں مزید 3 آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع

آبنائے ہرمز میں مزید 3 آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع

آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد خلیجی سمندری حدود میں تجارتی جہازوں کی سلامتی سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ایرانی حکام کی جانب سے آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ایسے وقت میں دی گئی ہے جب خطے میں جاری جنگ کے باعث بحری آمدورفت اور تیل کی ترسیل کو مسلسل خطرات لاحق ہیں۔

برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق یکم نومبر سے اب تک کم از کم پانچ بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سعودی عرب اور یمن کے حوثی جنگجوؤں کے درمیان جاری تنازع میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے یورپی یونین پر تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے یمنی عوام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور ان کے معاشی محاصرے میں حصہ لیا ہے۔

خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت، عالمی تیل کی ترسیل اور سمندری تجارت کو درپیش خطرات پر تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔