کراچی (اُمت نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے حادثے کی مرکزی ملزمہ کی انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی۔
سندھ ہائی کورٹ میں کارساز پر پیش آنے والے حادثے میں ملوث مرکزی ملزمہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کے مقدمے میں ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے 10 لاکھ روپوں کے مچلکے جمع کروانے کے عوض ملزمہ کی درخواستِ منظور کر لی۔