بیروت(اُمت نیوز)حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ایک یونٹ پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا جس میں متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 3 ٹینک بھی تباہ کر دیے ہیں۔
حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے 3 مرکاوا ٹینک گائیڈڈ میزائلوں سے تباہ کیے گئے ہیں۔
جبکہ لبنانی قصبے کفرکلا کے علاقے میں قائم اسرائیلی فوجیوں کی ایک پناہ گاہ کو بارودی دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں صیہونی فوجی یونٹ کے تمام فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔
حزب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ادیسہ اور یارون کے علاقوں میں بھی اسرئیلی فوجیوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔