افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا امکان قوی ہوگیا، فائل فوٹو
افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا امکان قوی ہوگیا، فائل فوٹو

روس کا افغان طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

ماسکو: روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنےکا فیصلہ کر لیا۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا ہے۔

اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان زمیر کابلوو نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا پڑے گا۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جولائی میں کہا تھا کہ روس افغانستان کی طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔