آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،بھارت کو پہلے میچ میں شکست

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔

بھارتی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ایک اور میچ میں جنوبی افریقا نے سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 118 رنز بنائے تھے۔

جنوبی افریقا نے ہدف اٹھارویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی ویمن ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستانی اور بھارتی ٹیمز کل آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ اُن سے دوستوں نے فرمائش کی ہے کہ کسی بھی ٹیم سے ہار جاؤ مگر بھارتی ٹیم کو شکست دینی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایشین چیمپئن سری لنکا ویمن کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔