حزب اللہ ملیشیا کے اس دعوے کے جواب میں اسرائیل نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے، فائل فوٹو
حزب اللہ ملیشیا کے اس دعوے کے جواب میں اسرائیل نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے، فائل فوٹو

اسرائیل میں بس اسٹیشن پر فائرنگ، خاتون ہلاک، 10 افراد زخمی

تل ابیب: اسرائیل میں بس اسٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی شہر بیر شیبہ کے ایک بس اسٹیشن پر پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جس میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے پانچ افراد معمولی زخمی ہوئے۔اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو موقع پر ہی مار دیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی بس اسٹیشن پر مسافروں پر حملہ کرنے والا نوجوان 29 سالہ ایک بَدو تھا جس کی شناخت احمد العقبی کے نام سے ہوئی ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ احمد العقبی جنوبی اسرائیل کے علاقے لاکیہ قصبے کے قریب واقع بدوؤں کی ایک بستی میں رہتا تھا اور اس کے پاس اسرائیلی شہریت بھی تھی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ احمد العقبی مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ملزم ہے۔ اس کا تعلق محناد الوکابی سے تھا۔ جس نے اکتوبر 2015 میں اسی بس اسٹیشن پر فائرنگ کرکے ایک فوجی اور ایک اریٹیرین شہری کو ہلاک کر دیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر نے وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی میں ملوث شخص کے اہل خانہ کو ملک بدر کردیا جائے۔

اسرائیلی فوج کے ایلیٹ یونٹ کے 25 افسران اور اہلکار ہلاک

حزب اللہ ملیشیا نے دعوٰی کیا ہے کہ جب سے اسرائیل نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں میں زمینی کارروائیاں شروع کی ہیں تب سے اب تک اسرائیلی فوج کے ایلیٹ یونٹ کے 25 افسران اور اہلکار ہلاک کیے جاچکے ہیں۔

حزب اللہ ملیشیا کے اس دعوے کے جواب میں اسرائیل نے اب تک خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ پندرہ دنوں کے دوران اسرائیل کو خاصا جانی نقصان پہنچا ہے تاہم اس نے اس حوالے سے خبریں لیک ہونے سے روکنے پر خاص توجہ دی ہے۔

ایک بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور میڈیا نے جانی نقصان چھپانے پر بہت محنت کی ہے۔ چند ہلاکتوں کا اعتراف کیا گیا تاہم چند روز میں یہ بات سب پر واضح ہوجائے گی کہ در حقیقت کتنے لوگ حزب اللہ کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے پہلے دن حزب اللہ نے 30 سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعوٰی تھا تاہم اسرائیل نے 8 ہلاکتیں تسلیم کی تھیں اور کہا تھا کہ چند فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہفتے کو اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا تھا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی، غربِ اردن اور جنوبی لبنان میں 38 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اس کی تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔