ایران پر حملہ مہلک، متناسب اور حیران کُن ہوگا، اسرائیلی وزیر دفاع

 

ایران(اُمت نیوز)اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ مہلک، متناسب اور حیران کُن ہوگا۔

ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔

یواف گیلانٹ نے کہا کہ دیگر محاذوں سے بھی حملوں کا سامنا ہے اور جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس کی بھاری قیمت چُکائے گا۔

واضح رہے کہ یکم اکتوبر کی شب ایران نے اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے تھے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا تھاکہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللّٰہ کے رہنماؤں کی حالیہ ہلاکتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی کا بدلہ ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے پہلی بار ہائپرسونک الفتح میزائل کا استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ ایران کے 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی سے اسرائیل میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں میں نیواتیم ائیربیس سمیت مختلف ائیر بیسز اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے ہیڈ کوارٹرکو نشانہ بنایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔