ڈنکی لگا کر اسپین جانے والی کشتی میں سوار4 پاکستانی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے، نوجوان ابوھریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

October 12, 2024 · قومی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)ڈنکی لگا کر اسپین جانے والی کشتی میں سوار4 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک کا تعلق وزیرآباد سے ہے۔ چاروں نوجوانوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی۔

کشتی مارطینیہ سے اسپین جا رہی تھی۔ حادثے میں جاں بحق وزیر آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان ابوھریرہ کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی۔

چاروں پاکستانیوں کو کشتی میں سامان کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں کی شناخت نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس یونان کشتی حادثہ میں وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے