پاکستان 200 ٹن امدادی اشیاء فلسطین اور لبنان بھیجے گا
این ڈی ایم اے نے فلسطین اور لبنان کے لیے انسانی امداد کی نقل و حمل کے لیے 2 چارٹر پروازوں کی معروف ایئر کارگو کمپنیوں سے بولی طلب کرلی
پاکستان فلسطین اور لبنان کے لیے 200 ٹن امدادی اشیاء بھیجے گا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چارٹر پروازوں کی پیشکش طلب کر لیں۔
این ڈی ایم اے نے فلسطین اور لبنان کے لیے انسانی امداد کی نقل و حمل کے لیے 2 چارٹر پروازوں کی معروف ایئر کارگو کمپنیوں سے بولی طلب کرلی۔
ہر طیارے میں 100 ٹن کے لگ بھگ امدادی سامان کی فراہمی کی جائے گی۔
دلچسپی رکھنے والی ایئر کارگو کمپنیاں لازمی طور پر انکم اور سیلز ٹیکس کے محکموں میں رجسٹرڈ ہوں۔
بولی میں شریک ہونے کے درخواست فارم این ڈی ایم اے اور پیپرا کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق درخواستیں بولی دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔