ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا،فائل فوٹو
ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا،فائل فوٹو

دو بچوں کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کی سزا

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے دو معصوم بچوں کے قاتل کو 2 مرتبہ سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ڈیڑھ سالہ فاطمہ اور3 سالہ عاطف کو قتل کرنے کےجرم میں جرم کو دو بار سزائے موت اور 20 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنا یا۔

عدالت نے ملزم کو بچوں کے والدین کو زخمی کرنے پر 10 سال قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی۔

قتل کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج رمضان کھجی نےسنایا۔ عدالت نے قتل کے دیگر ملزمان اعجاز اور امتیاز کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔