فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر اور6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کردیا

ٹورنتو:کینیڈا نے اوٹاوہ میں متعین بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 6 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا۔سکھ لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کے سبب ان بھارتی سفارتکاروں کو کینیڈا سے ملک بدر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں بھارتی حکومت نے کینیڈا میں موجود اپنے سفیر، سفارتکاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت نے سفارتی تنازع بڑھنے کے بعد کینیڈا سے اپنے ہائی کمشنر اور اُن دیگر سفارتکاروں اور اہلکاروں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں کینیڈا نے سکھ علیحدگی پسند ہردیپ نجار کے قتل کی تحقیقات میں شامل کیا ہے۔اِس صورتحال پر بھارتی وزارت خارجہ نے احتجاجاً نئی دہلی میں کینیڈا کے ناظم الامور کو بھی طلب کیا۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارتکاروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مودی حکومت کو کینیڈا کی موجودہ حکومت پر بالکل اعتماد نہیں ۔ اِس لیے اُن سفارتکاروں کو واپس بُلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہردیپ نجار کے قتل کے معاملے میں کینیڈا کے فیصلے پر بھارت جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔