دوسرا ٹیسٹ،انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی دوسری وکٹ بھی گر گئی

 

ملتان(اُمت نیوز)دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان 31 رنز بنالیے۔

ملتان میں کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق ایک مرتبہ پھر ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے اور محض 7 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، کپتان شان مسعود 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ صائم ایوب 17 اور کامران غلام 4 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں جیک لیچ نے حاصل کیں۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ مہمان ٹیم کیخلاف جلد بڑا اسکور کھڑا کرکے انہیں انڈر پریشر لائیں۔

اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، دوسرا ٹیسٹ بھی جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میں انجری کے شکار کپتان بین اسٹوکس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ انکی جگہ کرس ووکس اور گس اینکنسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔