فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

نیویارک اسٹاک ایکسچینج پر فلسطین کی حمایت میں بڑا مظاہرہ، 200 گرفتار

نیویارک اسٹاک ایکسچینج پر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ، غزہ کو جینے دو’ اور ’نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘ کے نعرے بلند ہوگئے۔

مظاہرین نے امریکی دفاعی ٹھیکیداروں اور ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے امریکا سے غزہ میں جاری جنگ میں اسرائیل کی حمایت ختم کرکے اسے ہتھیاروں کی فراہمی کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ’غزہ کو جینے دو‘ اور ’نسل کشی کرنے والوں کی فنڈنگ بند کرو‘ کے نعرے بلند کیے۔مظاہرین میں یہودی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔

مظاہروں میں شامل یہودی گروپوں نے بتایا کہ ہمارے 500 مظاہرین نے اط مظاہرے میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق 206 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔