فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنان، میونسپل ہیڈ کوارٹر پرفضائی حملہ،میئر سمیت16افراد شہید،50 زخمی

بیروت: اسرائیل نے بدھ کے روز جنوبی لبنان کے ایک بڑے قصبے نباتیہ میں میونسپل ہیڈ کوارٹر پرفضائی حملہ کرکے میئر سمیت16افراد کو شہید کر دیاجبکہ 50 زخمی ہو گئے۔

شہر کے ایک مقامی نے بتایا کہ ایک فضائی حملہ نباتیح کی میونسپلٹی کی عمارت کو نشانہ بنایا جہاں میئر شہر میں درپیش مسائل اورانسانی بحران کے پیدا ہونے اور اس پر قابو پانے سے متعلق کرائسز سیل میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شریک تھے۔

ایک عینی شاہد نے اس صورت حال کوخوفناک دہشت گردی کے طور پر بیان کیا ہے۔ عینی شاہد کے مطابق صرف 30 منٹ کے وقفے سے شہر پر9 حملے کیے گئے اور متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے صوبائی دارالحکومت پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے شہر کی خدمات اور امدادی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے میونسپل کونسل کے اجلاس کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قانا میں بھی گھر اور طبی مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوئے۔اسرائیلی فوج نے بیروت میں حزب اللّٰہ کے زیر زمین اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

دریں اثنا حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل کے علاقوں پر درجنوں راکٹ فائر کیے، جس میں دو اسرائیلی زخمی ہوئے، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج دستے پر بھی حملہ کیا گیا، جس میں کئی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔