نجی اسکول کے چوکیدار کی چوتھی جماعت کی طالبہ سے زیادتی
چوکیدار نے صفائی کے بہانے طالبہ کواسکول کے کمرے کے اندر بلایا۔
October 17, 2024 · قومی
فائل فوٹو
صوابی میں نجی اسکول کے چوکیدار کی جانب سے مبینہ طور پر چوتھی جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
متاثرہ بچی کے بیان کے مطابق چوکیدار نے صفائی کے بہانے اسے اسکول کے کمرے کے اندر بلایا اورزیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے چوکیدار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق صوابی کے تھانہ کالوخان کی حدود میں واقع ادینہ کے علاقے میں نجی اسکول کے چوکیدار نے ایک نوعمر طالبہ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس کے مطابق چوکیدار کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی عمر12 سال ہے اور وہ چوتھی جماعت میں زیر تعلیم ہے۔