فیڈرل بورڈ کے تحت آج ہونے والے امتحانات ملتوی

بیرون ملک کےطلبا و طالبات کےامتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

October 18, 2024 · قومی

اسلام آباد(اُمت نیوز)فیڈرل بورڈ کے تحت تحت ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

ترجمان فیڈرل بورڈ کے مطابق بیرون ملک کےطلبا و طالبات کےامتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈ رل بورڈ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی وجہ سے 16 اکتوبر کو ہونے والے پرچوں کی نئی تاریخ دی تھی اور اسلام آباد راولپنڈی میں 14 سے 16 اکتوبر تک تعطیلات کے باعث پرچے ری شیڈول کیے تھے۔