ملتان(اُمت نیوز)انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنالیے، انگلش ٹیم کو جیت مزید 219 رنز جبکہ گرین شرٹس کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض ایک رن کے اضافے کے بعد اولی پوپ 22 کے انفراد اسکور پر آؤٹ ہوئے، بعدازاں جو روٹ 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔78 کے سکور ہیری بروک بھی آئوٹ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان اور نعمان علی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔