پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، فائل فوتو
پاکستان نے ہمیشہ خیرسگالی کے جذبات کا مظاہرہ کیا ہے ہر دفعہ یہ توقع نہ رکھی جائے، فائل فوتو

کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

اسلام آباد: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےاپنے بیان میں کہاہے کہ ساجدخان اور نعمان علی نےشاندار باؤلنگ کرکے فتح میں اہم کردارادا کیا، کامران غلام نےپہلےہی میچ میں سنچری سکورکرکے  اپنی بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی نے مزید نےکہاطویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

ان کاکہناتھا کہ  محنت،جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نےاپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔امید ہےکہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔