بلاول بھٹوسےملاقات ہوئی لیکن مسودے پر کوئی بات نہیں ہوئی، فائل فوٹو
بلاول بھٹوسےملاقات ہوئی لیکن مسودے پر کوئی بات نہیں ہوئی، فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سےفوری مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن فوری پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دے۔

بیرسٹر علی گوہر نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کی وضاحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی، سپریم کورٹ ججز کی وضاحت سے امید ہے آئین کی بالادستی ہو گی،سپریم کورٹ کی وضاحت کے بعد اب پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، سپریم کورٹ کا آئین کی بالادستی کے لیے کردار اہم ہے۔

واضح رہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس پر سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔