میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے، فائل فوٹو
میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے، فائل فوٹو

اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا

اسلام ٓٓباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا۔

سینیٹ گیلری سے نکالے جانے کے بعد اخترمینگل نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔

اختر مینگل نے کہا کہ میرا اپنی پارٹی کے اغوا شدہ ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا۔میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔اس سے قبل بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سینیٹرز ایوان میں پہنچے۔

سینیٹر نسیمہ احسان ایوان میں پہنچیں جبکہ بی این پی مینگل کے سینیٹر قاسم رونجھو بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔