ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے،اسرائیلی اخبار

اسرائیلی اخبار میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت غزہ جنگ ختم کر سکتی ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی انتظامیہ کو غزہ جنگ فوری نمٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ کی غزہ جنگ سے متعلق تجویز سے انکار نیتن یاہو کے لیے مشکل ہو گا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نتین یاہو کی حکومت میں شامل دائیں بازو کی جماعتیں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ بیروت میں حزب اللّٰہ کے حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔