راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی

راولپنڈی (اُمت نیوز) انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف فیصلہ کن پنڈی ٹیسٹ بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں نے ملتان میں ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی۔

ٹاس

انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گرین شرٹس کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا سکور کھڑا کریں اور حریف ٹیم کو پریشر میں لیکر آئیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیع دیتے تاہم کوشش ہوگی ابتدا میں سپنرز کے ذریعے اٹیک کر کے انگلش بیٹرز کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔

تسیرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کیلئے قومی سکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ملتان میں انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم ہی میدان میں اتری ہے، راولپنڈی ٹیسٹ میں بھی قومی ٹیم 3 سپیشلسٹ سپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔