راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے۔
پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا مگر یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی ،35 کے مجموعی اسکور پرعبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آؤت ہوگئے۔
قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 43 کے مجموعی اسکور پر گری جب صائم ایوب 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 46 رنز کی مجموعیا سکور پر کامران غلام بھی 3 رنز بناکر چلتے بنے، کپتان شان مسعود اور سعود شکیل 16، 16 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف 267 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی بائولرز انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر برسے اور کھانے کے وقفے تک آدھی ٹیم کو پولین پہنچا دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن زیک کرولی 56 رنز کے مجموعے پر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کےہاتھوں 29 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہو گئے ۔
اولی پوپ محض 3 رنز بنا کر 70 کے مجموعے پرساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ اگلا شکارشکار ساجد خان نے جوئے روٹ کا کیا جو صرف 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
تاہم بین ڈکٹ نے نصف سینچری بنائی لیکن بدقسمتی سے ان کا سامنا نعمان علی سے ہو گیا اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ہیری بروک 5 اور کپتان بین سٹوکس 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار کاکردگی کامظاہر کرتے ہوئے انگلینڈ کے 6 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، ان کے علاوہ زاہد محمود نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔