فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسرائیلی حملوں میں مزید 55 فلسطینی شہید، 132 زخمی

غزہ: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 فلسطینی شہید جبکہ 132 زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 42 ہزار 847 فلسطینی شہید ہو چُکے ہیں۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1 لاکھ 544 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں 4 بچوں سمیت مزید 16 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ 32 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر یونان کی قومی ایئرلائن نے 2025ء کے آغاز تک اسرائیل کے لیے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔