بانی پی ٹی آئی کو ڈیل، ڈھیل ملتی نظر نہیں آتی، گورنر سندھ
کامران ٹیسوری بولے ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت رہتی ہے، 26 ویں ترمیم معمول کی ترمیم تھی، اب 27 ویں ترمیم بھی آئے گی۔
October 26, 2024 · قومی
لندن(اُمت نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا معاملہ کسی ڈیل یا ڈھیل کی طرف جاتا نظر نہیں آتا۔
لندن میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سوچنا چاہیے کہ پاکستان پہلے ہے یا کوئی اور چیز۔
کامران ٹیسوری بولے ہر ادارے میں اصلاحات کی ضرورت رہتی ہے، 26 ویں ترمیم معمول کی ترمیم تھی، اب 27 ویں ترمیم بھی آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی ترمیم سے عدالتوں میں اصلاحات ہوں گی جس سے لوگ استفادہ کریں گے۔