راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی109رنز پر9 وکٹیں گر گئیں

راولپنڈی(اُمت نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی109 رنز پر9 وکٹیں گر گئیں۔
میچ میں انگلینڈ کی جانب سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز جوروٹ اور ہیری بروک نے کیا۔ ہیری بروک 26 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

بین سٹوکس بھی نعمان علی کا شکار بنے اس طرح انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 70 کے مجموعی سکور پر گری۔ جیمی سمتھ نے تین رنز بنائے تھے کہ ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

جو روٹ ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز تھے جو 33 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے ۔ایٹکنسن 10 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے

۔ اس طرح انگلینڈ کے 97 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں اور اس کی 20 رنز کی سبقت ہے ۔