آسٹریلیا(اُمت نیوز)پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، آسٹریلیا ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنس ایڈم زمپا اور میتھیو شارٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
شین ایبٹ، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، ٹم ڈیوڈ اور نیتھن ایلس بھی ٹیم میں شامل ہیں، جیک فریزر مکگرک، ایرون ہارڈی، جوش انگلس اور سپینسر جانسن بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 14، 16 اور 18 نومبر کو آسٹریلیا میں کھیلے جائیں گے۔