اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔
توہین عدالت کی درخواست سلمان اکرم راجہ نے دائر کی،درخواست میں الیکشن کمیشن کے ممبران کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے،کمیشن ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،فریقن کوعدالتی فیصلے عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی جائے۔