فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،مولانا فضل الرحمن

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، ریاست کے باسیوں کا اداروں پر اعتماد ختم ہونا انتہائی تشویشناک امر ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس صورتحال کے سنگین نتائج سامنے آنے سے قبل سدباب ضروری ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترامیم دراصل جمہوریت، آئین کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی، سود سے پاک معاشی نظام کے ثمرات ملک و قوم کی خوشحالی کی صورت میں سامنے آئیں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمیں ریاست اور ریاستی اداروں کی بقا سالمیت اور وقار عزیز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔